23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فوجی ہرصورت غزہ سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے، اسرائیلی وزیر...

اسرائیلی فوجی ہرصورت غزہ سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع

- Advertisement -

تل ابیب۔17اپریل (اے پی پی):اسرائیل نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لئے کسی بھی تصفیے کے بعد بھی اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ میں بنائے گئے بفر زون میں موجود رہیں گے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے گزشتہ روز فوجی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کا داخلہ روکنے کا عمل بھی جاری رہے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ماضی کے برعکس اسرائیلی فوج ان علاقوں کو خالی نہیں کرے گی جنہیں کلیئر کر کے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج غزہ میں کسی بھی عارضی یا مستقل صورتحال میں دشمن اور کمیونٹیز کے درمیان بطور بفر سکیورٹی زون میں رہے گی جیسا کہ لبنان اور شام میں ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ پٹی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو داخل ہونے سے روکنے کا عمل جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی پالیسی واضح ہے کہ غزہ میں کوئی انسانی امداد داخل نہیں ہوگی ۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیلی افواج نے گزشتہ ماہ اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے غزہ میں ایک وسیع ’’سکیورٹی زون‘‘ تشکیل دیا ہے اور 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو غزہ کے جنوب اور ساحلی پٹی کی جانب مزید چھوٹے علاقوں تک محدود کر دیا ہے۔

غزہ پٹی کے صرف جنوبی حصے میں ہی اسرائیلی افواج نے علاقے کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا ہے اور سرحدی شہر رفح کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور غزہ کے مشرقی کنارے سے بحیرہ روم تک رفح اور خان یونس شہر کے درمیان بحیرہ روم تک پھیلے ہوئے ’’موراگ کوریڈور‘‘ میں شامل کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ پٹی کو شدید ترین انسانی بحران کا سامنا ہے۔ اسرائیل نے2 مارچ سے غزہ میں امداد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583255

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں