سیالکوٹ۔2مئی (اے پی پی):پرنسپل ایگریکلچر آفیسرو اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت( توسیع )ڈسکہ ڈاکٹر ارشاد احمد کی ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈائریکٹر زراعت( توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر شکیل ، ڈائریکٹر زراعت( توسیع )گجرات ڈاکٹر عرفان وڑائچ اور ڈائریکٹر جنرل زراعت پیسٹ وارننگ لاہور ڈاکٹر عامر رسول کے نمائندہ ڈائریکٹر زراعت (پلانٹ پروٹیکشن) سیالکوٹ ڈاکٹر مقصود احمد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر منصور الحسن ساہی چیئرمین (ریٹائرڈ) یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت گجرات محمد اطہر قادری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پسرور سجاد حیدر، زراعت آفیسر توسیع ڈسکہ کامران بھٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ شرکا نے اپنے خطابات میں ڈاکٹر ارشاد احمد کی محکمہ زراعت کے لئے دی گئی خدمات کو سراہا اور ان کی شخصیت، محنت اور کاوشوں کو محکمہ زراعت کے لیے اثاثہ قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591231