19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف...

اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن، 14بھکاری گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد نے پیشہ وربھکاریوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 14بھکاریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے علاقے جی ایٹ اور جی نائن سے 14 بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا، جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=392536

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں