اسسٹنٹ کمشنر حب سر بلند خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیا

169

حب۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر حب سر بلند خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حب سر بلند خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے ، عوامی حلقوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حب کو چارج سنبھالنے کی مبارک دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے،عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ اسسٹنٹ کمشنر عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کے بنیادی اور اہم مسائل حل کرنے میں وہ بھر اپنا کردار ادا کرینگے۔

اسسٹنٹ کمشنر حب نے اپنے ماتحت عملے کو سختی سے ہدایات جاری کیا ہے نہ صرف اپنے فرائض منصبی کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کریں بلکہ اپنی حاضری کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کے مسائل شنوائی کیساتھ بروقت حل کئے جا سکیں وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر حب شہر میں بہتر اقدامات کریں گے ۔