33.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 24, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر صدارت اے سی آفس میں پلس پراجیکٹ...

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر صدارت اے سی آفس میں پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس

- Advertisement -

سمبڑیال۔24اپریل (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ کی زیر صدارت اے سی آفس میں پلس پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں ریونیو افسران ، گرداوران اور پٹواریان اجلاس میں شریک ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے پلس پراجیکٹ کی ابتک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،

اجلاس میں پلس پراجیکٹ کے تحت رجسٹریشن حق داران زمین، تقسیم ونڈا جات، مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم سمیت دیگر اقدامات اور ٹارگٹ کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال نے ریونیو افسران کو پلس پراجیکٹ کی تکمیل کے حوالے سے آئندہ مقررہ ٹارگٹ کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586929

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں