اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ کا سبزی منڈی کلغان موڑ کا دورہ

167
vegetable cultivation
vegetable cultivation

مانسہرہ۔ 15 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قراة العین نے سبزی منڈی کلغان موڑ کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ صبح کے وقت موقع پر منڈی میں ہی قیمتوں کا تعین کیا جائے تاکہ لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاخوردونوش مناسب قیمت پر مل سکیں۔

انہوں نے کہا کہ منڈی میں ہی اشیا خوردونوش کی قیمتیں زیادہ کی جاتی ہیں لہذا ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ضلعی انتظامیہ کا اعلیٰ افسر خود صبح کے وقت منڈی جا کر قیمتوں اور اشیاءخوردونوش کا جائزہ لے گا تاکہ کسی کو بھی قیمتوں میں اضافہ کا موقع نہ مل سکے، یہ کام پورے ماہ رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔