23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور کی قیادت میں محکمہ فوڈ سٹاف اور پولیس...

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور کی قیادت میں محکمہ فوڈ سٹاف اور پولیس کی کارروائی،ایک ہزار کے قریب چینی کی بوریاں برآمد

- Advertisement -

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 08 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور کی قیادت میں محکمہ فوڈ کے سٹاف اور پولیس نے انسپکٹر محمد جمیل مروت کے ہمراہ پہاڑ پور شہر کے مختلف مقامات پر چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرکے تین گوداموں اور ایک مکان کے کمرہ سے 50/50کلو کے1ہزار کے قریب تھیلے برآمدکرلئے ہیں،

اسسٹنٹ کمشنر پہاڑ پور انیق انور اور فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے تین گوداموں اور ایک مکان کے کمرہ کوسیل کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے میڈیا کو بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامیہ کا گرینڈآپریشن جاری ہے اس حوالے سے چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388223

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں