اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں شبانہ نذیر کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلے میں اہم اجلاس

5

کلرسیداں۔ 25 جون (اے پی پی):محرم الحرام کے سلسلے میں اہم اجلاس ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محترمہ شبانہ نذیر نے کی۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی جن میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، پولیس، سپیشل برانچ، میونسپل کمیٹی، سول ڈیفنس اور جلوس کی انتظامیہ شامل تھی۔

اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی، اور دیگر انتظامات کا جامع جائزہ لینا اور اُنہیں حتمی شکل دینا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران امن و امان کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ تمام جلوسوں کے روٹس پر روشنی، صفائی، پانی کی فراہمی، اور طبی امداد کے فوری انتظامات مکمل کیے جائیں۔