- Advertisement -
قصور۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرز قصور نے امتحانی مراکز کے دورے کر کے عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی‘اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈاکٹرمکرم سلطان سہواور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور نے اپنی تحصیلوں میں جاری انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلہ میں قائم امتحانی سنٹروں کا اچانک دورہ کر کے وہاں پر عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، لائٹس، پنکھوں سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518013
- Advertisement -