اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی وحید حسن کے گرانفروشی اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

129
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ، 1 بند 17کو 3لاکھ سے زائدکے جرمانے

چیچہ وطنی۔ 09 مئی (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی وحید حسن نے گرانفروشی اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر7سے زائد دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا۔

ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے کھانے پینے کی اشیا ء کے نرخ اور ریٹ لسٹیں چیک کیں اور خلاف ورزی کا مرتکب ہونیوالے 7دکانداروں پر 15ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔