ڈیرہ اسماعیل خان۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ اسماعیل خان محمد فصیح اسحاق عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر کادورہ کر کےمریضوں کو طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا معائنہ کیا گیا جبکہ وارڈز کی صفائی اور دیگر سہولیات پر بھی زور دیا گیا۔
اس دوران ٹراما سنٹر میں آئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں ہدایات جاری کیں۔