اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرآٹھ مقام کی زیر صدارت گیسٹ ہاؤسز،ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کااجلاس

66

نیلم۔ 23 جنوری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرآٹھ مقام ہارون الرشید اعوان کی زیر صدارت گیسٹ ہاؤسز،ہوٹلز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کااجلاس منعقد ہوا۔سیاحت کے فروغ کیلئے9نکاتی ایجنڈے کیساتھ (آئی اپلیکیشن) متعارف کرائی گئی ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جاری ایجنڈے پرگیسٹ ہاؤسز،ریسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز انتظامیہ کاربند رہے گی۔(آئی ایپلیکشن)کے ذریعے ضلع ہذا میں قیام کرنے والے سیاح حضرات کا مکمل ڈیٹا درج کیاجائے گا۔پروفارمہ روزانہ دن 1:00بجے بہر صورت دفتر سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلم پہنچانا ضروری ہے،جملہ ریسٹ ہاوسز، گیسٹ ہاوسز،ہوٹلز میں آگ بجھانے کے آلات ہر صورت موجود ہونے چاہیے۔

ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز مالکان سیاح حضرات کو دریا کے کنارے جانے سے روکیں گے۔گیسٹ ہاوٗسز،ریسٹ ہاوٗسز کے ہر کمرہ کے اندر ٹوریسٹ حضرات کی سہولت کے لیے ایڈوائزی اور ایمرجنسی رابطہ نمبر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے۔پہاڑی علاقوں مثلا ًرتی گلی، پتلیاں اور بابون کیطرف جانے والے سیاحوں کو سفری سہولیات کیلئے فراہم کردہ گاریاں فٹ ہونا لازمی ہے۔رجسٹرڈ ٹوئر آپریٹر مکمل فٹ گاڑیوں کو سفری سہولیات کیلئے روانہ کریں گے۔ ڈرائیورکا لائسنس یافتہ ہونا لازمی ہو گا ،کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ گیسٹ ہاوئسز اور ڈرائیور کے علاوہ متعلقہ ٹور آپریٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔\378