اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ کل اتوار کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔آئیسکو ترجمان کے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مختلف فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنز کی بجلی کی فراہمی صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک معطل رہے گی،
این ٹی ڈی سی 500 کے وی اے روات گرڈ اسٹیشن پر موسم کی صورتحال کے مطابق 250 میگاواٹ لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ چکوال سرکل، ملہل مغلاں فیڈر، اٹک سرکل، پی ایم ہاؤسنگ کالونی، ایئر یونیورسٹی فیڈرز اور گردونواح کے علاقوں میں صبح 7:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک بجلی بند رہے گی۔