23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو تھروپٹ چارجز مارچ 2025 کے دوران...

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو تھروپٹ چارجز مارچ 2025 کے دوران نمایاں اضافہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مارچ 2025 کے دوران کارگو تھروپٹ چارجز میں غیر معمولی اضافہ رپورٹ کیا ہے جو کہ 72.3 ملین روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ اضافہ نومبر 2021 کے بعد سب سے زیادہ ہے جو 49 ملین روپے تھا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اضافہ میسرز ایس ایف کارگو کی جانب سے خصوص درآمدی کارگو پروازوں کے آغاز کا نتیجہ ہے جو B757-200 طیارے کے ذریعے پرواز نمبر 03-233/234 پر ارومچی-اسلام آباد-

- Advertisement -

ارومچی(URC-ISB-URC) روٹ پر کام کر رہی ہیں۔یہ پروازیں فی فلائٹ تقریباً 22,775 کلوگرام کارگو پہنچا رہی ہیں اور فی الحال ہفتہ میں دو دن (منگل اور جمعہ) صبح 11:30 بجے آمد کے وقت کے ساتھ آپریٹ ہو رہی ہیں۔ ایئرلائن مستقبل قریب میں یہ سروس ہفتہ میں چار دن تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584062

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں