اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ 12 نومبر سے شروع ہوگی

122

اسلام آباد ۔ 06 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ 12 نومبر سے شروع ہوگی،لیگ کا افتتاحی میچ پاک سپورٹنگ اور غوری کلب کی ٹیموں کے درمیان دن بارہ بجے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میںکھیلا جائے گا،اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،