اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے تیسرے مرحلے میں فالکن کلب، ہماکلب، راوی کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ فالکن کلب نے فیڈرل کلب کو 3-0 گول سے ہرا دیا، ہماکلب نے رمنا کلب کو 4-0 گول سے شکست دی، راوی کلب نے فیڈرل کلب کو 2-0 سے جبکہ اسلام آباد اکیڈمی نے روور کلب کو 4-0 گول سے شکست دے کر لیگ میں اپنے، اپنے گروپس کے میچز جیت لئے