اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے جناح کلب کوشکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

148

اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی) بولان کلب نے جناح کلب کو3-1 شکست دیکراسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری مہمان خصوصی تھے، اس موقع پرنائب صدر محمد زمان،سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، گذشتہ روزٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل مقابلے میں بولان کلب کو جناح کلب کے خلاف1-0 گول کی برتری حاصل تھی، ،پہلے ہاف کے25 ویں منٹ میں بو لان کلب کے اسدنے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، جس کو دوسرے ہاف میں10 ویں منٹ میں جناح کلب کے حمزہ نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا