اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

204

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں تیزہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورمالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباداور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد،پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ،ژوب ڈویژن، ، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کی ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش جہلم میں 17ملی میٹر ریکارڈکی گئی ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا