اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

129

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران بالائی و جنوبی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر،مظفرآباد 50 ، گڑھی دوپٹہ11، خیبر پختونخوا،مالم جبہ 18، کاکول 15،دیر5، بالاکوٹ 3 ، پٹن2 ، پاراچنارایک، پنجاب ، مری 4، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت،جیکب آباد 49، سبی، تربت، دادو اور موہنجوداڑومیں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔