اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن( اسوا) کے سرپرست حاجی نواب خان نے اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران میں ملک شہزاد احمد کو چیئرمین، عارف شہزاد صدر، طاہر محمود پاپا سیکرٹری اور رمضان قصوری کو آئندہ چار سال کے لئے فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان عہدیداران کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت میں بیس بال کا کھیل مزید ترقی کرے گا۔