‏اسلام آباد میں دو روزہ خصوصی کوویڈ-19 بوسٹر ویکسین ڈوز لگانے کی مہم شروع

54
https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362474

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):‏اسلام آباد میں دو روزہ (17 اور 18 مئی )خصوصی کوویڈ-19 بوسٹر ویکسین ڈوز لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ منگل کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مہم کا مقصد کوویڈ-19 ویکسین کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ شہر میں کوویڈ-19 ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ 16 مزید کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں شہری اپنی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔