اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

143

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ بس ٹرمینل کے قیام کے حوالے سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک اور سی ڈی اے کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں اسلام آباد کے لئے اربن ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بس ٹرمینل کے قیام کے لئے سٹڈی کرکے تین سے چار سائٹس کی نشاندہی کی جائے، بس ٹرمینل کے لئے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جائے جو شہر بھر سے منسلک ہو۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایشن ڈویلپمنٹ بنک کی ٹیمیں ملکر مختلف تجاویز پر غور کریں، حتمی تجاویز مجوزہ فورم کے سامنے منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔