اسلام آباد میں قائم کنٹرول روم سے سیکیورٹی انتظامات کی بہترین انداز میں نگرانی کی گئی، توقع ہے ریلی کے شرکاء جلسے کے بعد پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں گے، شیخ رشید احمد

79
اسلام آباد میں قائم کنٹرول روم سے سیکیورٹی انتظامات کی بہترین انداز میں نگرانی کی گئی، توقع ہے ریلی کے شرکاء جلسے کے بعد پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں قائم کنٹرول روم سے سیکیورٹی انتظامات کی بہترین انداز میں نگرانی کی گئی ، توقع ہے ریلی کے شرکاء جلسے کے بعد پرامن طور پر گھروں کو لوٹ جائیں گے۔

منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزارت داخلہ میں قائم کنٹرول روم گئے جو پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈی چوک اسلام آباد کی طرف مارچ کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے قائم کیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کو پولیس ، رینجرز، ایف سی کی سیکورٹی حاصل رہی، اسلام آباد میں عورت مارچ، حیا مارچ، حجاب مارچ، علماء کا مارچ احسن طریقے سے اختتام پذیر ہوۓ۔

انہوں نے سکیورٹی کی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے پر پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوانوں کو سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ریلی کے شرکاء پرامن طور پر گھروں کو چلے جائیں گے