اسلام آباد نیشنل جونیئرٹینس چیمپئن شپ شروع ہو گئی

95
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد نیشنل جونیئرٹینس چیمپئن شپ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سعید خان نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ گل رحمان کے ہمراہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی 9 کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 12 سنگلز، گرلز انڈر 10 سنگلز، بوائز انڈر 18 سنگلز، بوائز انڈر 14، بوائز انڈر 12، بوائز انڈر 10 سنگلز، بوائز انڈر 18 ڈبلز اور بوائز انڈر14 ڈبلز شامل ہیں۔ ایونٹ 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔