اسلام آباد ورکنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 13 منصوبوں کیلئے 2 ارب روپے مختص

20
Budget2025-26

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی ) کے تحت اسلام آباد ورکنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آئی بی ڈبلیو پی )کے 13 منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب روپے مختص کئےہیں جن پر لاگت کا تخمینہ 6 ارب 81 کروڑ 16 لاکھ 29 ہزار روپے لگایا گیا ہے ۔

جس پر منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی بی ڈبلیو پی کے جن 13 منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں ان میں آئی سی ٹی زرعی کمپلیکس (جی الیون فور ) کو لفٹ کی فراہمی ، گولڑہ شریف ،شاہ اللہ دتہ اور سرائے خربوزہ کےعلاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ، دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی ، سرائے خربوزہ اور کالنجر کی یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی سکیموں کی فراہمی ،

مختلف یونین کونسلوں میں پینے کے پانی کی فراہمی ، 16 یونین کونسلوں کی سڑکوں کی اپ گرڈیشن ، کورنگ روڈ بنی گالہ کی بحالی و اپ گرڈیشن ، پرنس روڈ پر بند کی تعمیر ، جودھ ، ڈھوک رمضانیہ ، سرائےخربوزہ ، گولڑہ شریف اور بوکرہ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی ، اسلام آباد سبزی منڈی کی ڈھانچہ جاتی بحالی ، بنی گالہ کے سیوریج سسٹم اور ترنول و سہالہ میں ریونیو دفاتر کے قیام کے منصوبے شامل ہیں ۔