اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے،ترجمان

90

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی کمانڈ میں آپریشنز ڈویژن نے کرائم کے خلاف بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے 2023 کے مقابلے میں 2024 میں سنگین جرائم میں 75 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2023 میں سنگین نوعیت کے 269 واقعات پیش آئے۔ 2024 میں 200 واقعات پیش آئے اور 75 فیصد کمی آئی۔

امن وامان کی صورتحال کے باوجود اسلام آباد پولیس جرائم کے خلاف متحرک رہی۔آئی جی اسلام آباد اور ان کی ٹیم دن رات شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے۔یہ موازنہ ریسکیو 15 کی کالز پر کیا گیا۔اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔