29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس کی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی لائق تحسین ہے،...

اسلام آباد پولیس کی شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی لائق تحسین ہے، چیئرمین پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس رانا عمران لطیف

- Advertisement -

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیم پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے اسلام آباد پولیس کی پوش علاقے ایف سیون مرکز میں شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ کیفے منشیات کی نرسریاں ہیں، امید ہے کہ اسلام آباد پولیس منشیات کے خلاف بلاامتیار کارروائیاں جاری رکھے گی،اسلام آباد پولیس کی جانب سے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کے دوران 16افراد کی گرفتاری اور بڑی مقدار میں نشہ آور اشیا برآمدکی گئیں۔

پیاس انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین رانا عمران لطیف نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی و دیگر اعلی افسران کے جرات مندانہ فیصلے اور ایس ایچ او کوہسار میاں خرم کی دبنگ کارروائی پر اپنے پیغام میں کہا کہ بااثر ملزمان جو طویل عرصے سے نوجوان نسل کو نشہ آور اشیاء کے استعمال کی ترغیب دے رہے ہیں ،کے خلاف کارروائی لائق تحسین ہے، امید ہے اسلام آباد پولیس تمام شیشہ کیفیز جو دراصل منشیات کی نرسریاں ہیں، کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590598

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں