اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو 72 گھنٹے میں گرفتار

5

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد کپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کھنہ پولیس کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل سٹور میں ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عادل اور عبدالمنان کے نام سے ہوئی ہے جو میڈیکل سٹور پر مسلح ڈکیتی میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی سربراہی میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے منظم اور فعال جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کر رہی ہے۔