35.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومتجارتی خبریںاسلام آباد کی بزنس کمیونٹی ہفتہ کو پاک فوج کے ساتھ اظہار...

اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی ہفتہ کو پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ریلی نکالے گی۔ ظفر بختاوری

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی (آج )ہفتہ کو پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھرپور ریلی نکالے گی جو اسلام اباد کی تاریخ کہ سب سے بڑی ریلی ہوگی ،جڑواں شہروں کے تاجروں کو اس ریلی میں بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر آئی سی آئی سردار یاسر الیاس خان ،صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ ، رانا قیصر ،خالد چوہدری ،نثار مرزا ،ملک محسن خالد ودیگر کی جانب سے ریلی کی قیادت کے لئے دعوت دئیے جا نے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ظفر بختاوری نے کہا کہ کل جو ڈرون ہماری بہادر افواج نے مار گرائے ہیں وہ تمام اسرائیلی تھے ،قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ بھارت اور اسرائیل مل کر ایک سازش کے تحت آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔ سردار یاسر الیاس نے ظفر بختاوری کو ریلی کی قیادت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی میں پوری طاقت کے ساتھ شرکت کر کے آج کی اس ریلی کو کامیاب بنائیں اور دشمن پر واضح کریں کہ پاک فوج چھ لاکھ نہیں 25 کروڑ ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595058

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں