اسلام آباد کی میٹرو بس سروس کا نیا کرایہ نامہ یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا،سی ڈ اے حکام

520
Metro Bus Service
Metro Bus Service

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں اضافہ یکم اکتوبرسے لاگو ہوگا جس کی سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دید ی ہے۔اس حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ سا ل میٹرو بس سروس کے کرایوں کے حوالے سے جو ٹینڈر دیا تھا اس کی نسبت اب میٹرو بس سروس کے اخراجات تقریباً دوگنا ہوگئے ہیں جن کے باعث میٹرو بس سروس کو جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 30 روپے فی کس کرائے پر میٹروبس سروس کو آپریٹ کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ہم نے اسلام آباد کے تمام روٹس پرچلنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں کو 30 روپے سے بڑھانے کی تجویز سی ڈی بورڈ کو ارسال کی تھی تاہم بورڈ نے میٹرو بس کا کرایہ20 روپے بڑھا کر 50 روپے کرنے کی منظوری دیدی ہے جو یکم اکتوبر سے نافذ ہوجائے گا۔