اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 22بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایف سکس ، ایف سیون، بلیو ایریا نادرہ آفس ، ڈی واٹسن اور گردونواح کے علاقوں سے 22بھکاریوں کو گرفتار کیا،جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔