اسلام آباد ہائی کورٹ کی نجی شاپنگ مال کو ساتویں فلور تک تعمیر کی اجازت دینے والے سی ڈی اے افسر کے خلاف محکمانہ انکوائری 10 اکتوبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت

176

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بغیر نجی شاپنگ مال کو ساتویں فلور تک تعمیر کی اجازت دینے والے سی ڈی اے افسر کے خلاف محکمانہ انکوائری 10 اکتوبر سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے صفا گولڈ مال کو سی ڈی اے کی جانب سے سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے آٹھویں فلور پر زیر تعمیر سینما مالک کی طرف سے فریق بننے کی درخواست پر سی ڈی اے کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔سی ڈی اے کی جانب سے نجی شاپنگ مال کو ساتویں فلور تک تعمیر کی اجازت دینے والے سی ڈی اے افسر کے خلاف محکمانہ انکوائری مکمل نہ کی جا سکی عدالت نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت سے پہلے محکمانہ انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ سینی پیکس اور صفا مال کے مالکان کو سی ڈی اے ممبر آف پلاننگ کے سامنے پیش ہونے کی بھی ہدایت کر تے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی سی ڈی اے کے مطابق نجی شاپنگ مال کو صرف چار فلورز کی تعمیر کی اجازت تھی