اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے شہر ی کو ا غوا کر کے 90لا کھ روپے تاوان طلب کر نے والے منظم گر وہ کے08ارکان کوگرفتار کرلیا۔مغوی کو بغیر تاوان ادا کیے بحفاظت با زیا ب کر والیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ سبزی منڈی پولیس کو خاتون نے درخو است دی کہ اس کے خاوندغلا م حسین کو نامعلوم ملزمان نے اغو اءکر لیاہے ، تھا نہ سبزی منڈی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش مقدمہ عمل میں لا ئی، ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور مغوی کی زند ہ سلامت بحفا ظت با زیا بی کے لئے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باداور ایس ایس پی انو سٹی گیشن کی زیر نگر انی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں
تشکیلی پولیس ٹیمو ں نے سیف سٹی کیمرہ جا ت، تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر ی کو اغواءکر نے میں ملوث آ ٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بغیر تاوان ادا کئے زندہ سلامت بازیاب کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے مغوی کی رہا ئی کے عو ض 90 لاکھ روپے کا تاوان طلب کیا تھا،گرفتا ر ملزمان کی شنا خت محمد بشیر، محمد نعمان،عادل عباسی، حسین،زاہد اقبال، طاہر محمود، عمیر خالد اور خضر خالد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طا رق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھاتے ہوئے وسائل بروئے کار لارہی ہے،
کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگر می کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15- پرفوری اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593597