اسلام آباد، وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم کا پا سپورٹ آ فس کا دورہ ، زیر التوا ء پا سپورٹ جلد جا ری کر نے کے انتظا مات کی ہدایت

114
Ejaz Ahmad Qureshi
Ejaz Ahmad Qureshi

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ ارجنٹ پا سپورٹ تا خیر سے دینے پر فیس واپس کی جا ئے، زیر التوا ء پا سپورٹ جلد جا ری کر نے کے انتظا مات کئے جا ئیں ، پا سپورٹ انتظا میہ کو پا سپورٹ پیپر ایڈ وانس خر ید کر رکھنا چاہئے تھا۔

پیر کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پا سپورٹ آ فس کے خلاف شکایات کا ازخود نو ٹس لیتے ہو ئے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سینئر افسروں پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم پاسپورٹ آ فس اسلا م آ باد بھیجی۔ ٹیم نے پا سپورٹ آ فس اسلام آباد کے دورے کے دوران شکا یات کا جا ئزہ لینے کے ساتھ ساتھ موقع پر مو جود افراد کی شکا یات بھی سنیں۔

ٹیم نے پاسپورٹ انتظا میہ کے ساتھ طو یل اجلا س کے دوران ان کے مسا ئل کا جا ئزہ بھی لیا۔ ٹیم نے ڈائریکٹر جنر ل آفس جی ایٹ اور پا سپورٹ آ فس جی ٹین کا دورہ کیا اور پا سپورٹ کے حصول کے لئے آ نے والے افراد کی شکا یات بھی سنیں۔پا سپورٹ انتظا میہ نے ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ پا سپورٹ کے کا غذکی عدم دستیا بی کے با عث پا سپورٹ جا ری کر نے میں تا خیر ہو رہی ہے۔

ٹیم نے انتظا میہ کو ہدایت کی کہ اسے پا سپورٹ کا کا غذ خر ید نے کے پیشگی انتظا مات کر نا چا ہئیں تا کہ لوگوں کو بر وقت پا سپورٹ مل سکیں۔ ٹیم نے پا سپورٹ انتظا میہ کو یہ ہدا یت بھی دی کہ آ ئندہ ارجنٹ پا سپورٹ کے حصو ل کے لئے آنے والوں کو مقررہ مد ت کے دوران پا سپورٹ جا ری کرنے کو یقینی بنا یا جا ئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے پاسپورٹ آ فس جی ٹین کے دورہ کے دوران پا سپورٹ کے لئے آ نے والوں کو بنیا دی سہولیات فرا ہم کر نے کی ہدا یت بھی کی۔

ٹیم کو بتا یا گیا کہ سینکڑوں افراد نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے اپلا ئی کیا مگر انہیں پاسپورٹ جا ری نہیں کیا گیا۔ وفاقی محتسب کی ٹیم نے ایسے افراد کو ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس واپس کر نے کی ہدا یت کی۔وفاقی محتسب کی ٹیم اپنی سفا رشات پر مبنی جامع رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وفاقی محتسب کو پیش کرے گی۔ دریں اثنا ء وفاقی محتسب نے ہدا یات جا ری کی کہ سیکر ٹر ی داخلہ ان تمام معا ملا ت کا مکمل جا ئزہ لے کر ان کے حل کو یقینی بنائیں تا کہ کل کو یہ مسئلہ دوبا رہ درپیش نہ ہو۔