34.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد،تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسلام آباد،تجاوزات کے خلاف آپریشن

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ کامیابی سے واپس لے لیا ۔پیر کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نےسیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے علاقے اتھل ویلیج میں پبلک روڈ کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی قبضہ کامیابی سے واپس لیا گیا۔واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386480

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں