اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا

170

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا.پمز, پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ وفاقی وزیرصحت سیدمصطفی کمال کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا.تمام ملازمین کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔جبکہ شہر سے باہر موجود طبی عملہ کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔