اسلام آباد ہائی کورٹ، جیل سپرنٹندنٹ کی انٹراکورٹ اپیل میں رجسٹرارآفس کے اعتراضات کو دور کرنے کی ہدایت

140

اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پرمشتمل ڈویژن بنچ نے جیل سپرنٹندنٹ کی اڈیالہ جیل اوپن کورٹ کے جائزہ کیلئے 3رکنی کمیشن قائم کرنے کے سنگل بنچ فیصلہ کے خلاف انٹراکورٹ اپیل میں رجسٹرارآفس کے اعتراضات کو دور کرنے کی ہدایت کردی۔منگل کے روز سماعت کے دوران درخواستگزار کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا

عدالت نے انٹراکورٹ اپیل پر اعتراض برقرار رکھتے ہوئے7 روز میں اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ رجسٹرارآفس نے انٹرا کورٹ اپیل کو اعتراض کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر کیاتھا۔