اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر دو دن کا وقت دے دیا

97

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی بازیابی کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا پر دو دن کا وقت دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی بازیابی کے لیے علی اعجاز بٹر کی درخواست پر سماعت کی ۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کوششیں جاری ہیں دو دن دے دیں، انشاء اللہ میں جمعہ کو یہاں آ کر اچھی خبر دوں گا، عدالت نے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی