اسلام آباداحساس کا جولائی میں سیکنڈری تعلیم کے فروغ کے لئے وظیفہ پروگرام

49

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کی معا ون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر صدارت بورڈ نے اپنے مستحق گھرانوں کے لئے سیکنڈری ایجوکیشنل کنڈیشنل کیش ٹرانسفر (سی سی ٹی) پروگرام کی منظوری دی۔یہ سیکنڈری سکول پروگرام جو لا ئی 2021ءمیں ملک بھر کے تمام اضلاع میں نافذ کیا جائے گا۔ نیا ثانوی تعلیم سی سی ٹی احساس سٹیپینڈس پالیسی کی شکل میں تشکیل دیا گیا ہے جس میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کے لئے زیادہ وظیفہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ایک پریس بیان کے مطابق ، بی آئی ایس پی بورڈ کی جانب سے یہ پالیسی فیصلہ احساس کے پرائمری ایجوکیشن سی سی ٹی ، وسیلہ تعلیم ڈیجیٹل کی توسیع ہے ، جو اسے ثانوی سطح تک بڑھا رہا ہے۔ اس پروگرام کو صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا تاکہ ڈبل ڈپنگ اور نقول نقل سے بچا جا سکے۔ پسماندہ گھرانوں کے بچوں کو5لاکھ روپے کی مشروط نقد گرانٹ فراہم کی جائے گی۔ لڑکے کے لئے 2500 روپے سکول میں 70فیصد حاضری کی تکمیل پراور لڑکیو ں کے لئے 3000روپے فی سہ ماہی کے حساب سے ادا کی جا ئے گی ۔

تمام ادائیگی بائیو میٹرک کے ذریعہ بچوں کی ماو ں کو ادا کی جائے گی۔ تعلیم کے حصول میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اس وقت 6 سے 16 سال کی عمر کے 18.7 ملین بچے موجود ہیں جو اسکول سے باہر رہتے ہیں اورکو ویڈ 19 کے با عث اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈیموگرافک اینڈ ہیلتھ سروے 2017 (کپلن اور میئر اندازوں) اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ثانوی تعلیم میں غریب ترین دو کوئینٹل کیلئے شرح سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ، ابتدائی اور ثانوی تعلیم میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لئے اندراج کے رجحانات کی حامل گھریلو آمدنی اور اخراجات کا سروے (2018-2019) سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لڑکیاں غریب ترین کوانٹل کے ابتدائی اندراج کی سطح میں سخت پسماندگی کا شکار ہیں ، اور وہ گریڈ5-8 میں تیزی سے پیچھے چلی جاتی ہیں۔

بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، ڈاکٹر نشتر نے کہا ، "احساس کا مقصد پاکستان میں غریب ترین خاندانوں کو غربت سے نکالنا ہے اور ثانوی تعلیم کے غیر رسا ئی والے علاقوں میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں مدد دیتا ہے ۔ ’پوسٹ کوویڈاحساس حکمت عملی‘ کا ایک حصہ ہے ثانوی تعلیم سی سی ٹی نچلے دطبقے کو ثانوی تعلیم تک رسائی اور مالی رکاوٹوں پر قابو پانے میں مدد دے گی۔

اس بات کو یقینی بنانا کہ طالب علموں کو سیکنڈری سطح کی تعلیم میں نظر انداز تو نہیں کیا جا رہا ، احسان کی ثانوی تعلیم کا سی سی ٹی لڑکیوں کے لئے پوری طرح سرگر می کا مظاہرہ کررہا ہے ، جس کےلئے وہ وظیفے کی زیادہ رقم فراہم کرتے ہیں۔

"تخمینے کے مطابق ، اسکول میں پڑھنے کے اخراجات عمر کے ساتھ بڑھتے ہیں اور 10 سال کی عمر کے بعدیہ کہیں زیا دہ ہو جا تے ہیں لہذا پروگرام کے تحت ، نو سال سے 18 سال کی عمر کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے سیکنڈری سکول کے بچے اب احساس کے وظیفہ کے حق دار ہوں گے۔ یہ پروگرام احساس کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم سی سی ٹی کی براہ راست نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔