اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ ہے، اسلام نے بطور بیوی، بیٹی، ماں، بہن جو حق اور احترام خواتین کو دیا ہے وہ کسی اور دین نے نہیں دیا۔ بدھ کو خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رسول اکرمﷺ کی آمد کے بعد خواتین کو جو احترام ملا، وہ دنیا میں پہلے موجود نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچیوں کی تعلیم، وراثت میں خواتین کا حق اور اس طرح کے دیگر امور کے بارے میں عوامی سطح پر مہم چلائی جائے اور اس سلسلہ میں محراب و منبر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور انشاءاﷲ ادا کرتا رہے گا۔