13.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسلام کے ابتدائی دور کی قدیم مسجد جواثاکی تعمیرِ نومکمل

اسلام کے ابتدائی دور کی قدیم مسجد جواثاکی تعمیرِ نومکمل

- Advertisement -

الاحسا ۔14مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحسا میں 7 ہجری میں تعمیر کی گئی قدیم و تاریخی مسجد جواثا کی تعمیرِ نو کا کام مکمل کرلیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا تاریخی و قدیم مساجد کی تعمیرِ نو وتزئین کے منصوبے کے دوسرے مرحلے میں عہد رفتہ کی ایک بہت ہی قدیم و تاریخی مسجد جواثا کی تعمیرِ نو اسی انداز میں کی گئی جس طرح اسے روز اول بنایا گیا تھا ۔

تاریخی مسجد جواثا کا مجموعی رقبہ 205 مربع میٹر ہے جس میں 170 نمازیوں کی گنجائش ہے۔ مسجد کی تعمیرنو علاقے کی روایت اور تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے جس میں عہدِ رفتہ میں استعمال ہونے والی تعمیراتی مواد اور طرز کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ مسجد میں تازہ ہوا کی آمد ورفت کے لیے کھڑکیاں اور روشن دانوں کے علاوہ صحن کو بھی اسی انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت کے مختلف علاقوں میں قدیم مساجد کی تعمیر نو و تزئین کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبے پرتیزی سے کام جاری ہے۔دوسرے مرحلے کے تحت ریاض ریجن میں 6 مساجد ، مکہ مکرمہ میں 5 ، مدینہ منورہ میں 4 ، عسیر میں 3 ، مشرقی ریجن میں دو جبکہ الجوف ، جازان ، شمالی حدود ، تبوک ، الباحہ ، نجران ، حائل اور قصیم میں ایک ایک مسجد کی تعمیرِ نو کا کام کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572359

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں