23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامک ریلیف فنڈ کے مالی معاونت سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ...

اسلامک ریلیف فنڈ کے مالی معاونت سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ ضلع ہرنائی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کی زیرنگرانی اسلامک ریلیف فنڈ کے مالی معاونت سے سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ ضلع ہرنائی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے۔ اسلامک ریلیف فنڈ کے تحت قدرتی افات سے متاثرہ تحصیل ہرنائی کے صدر ون اور صدر ٹو سمیت مختلف علاقوں میں216 زیرو کاربن شیلٹر, 108 ٹوائلٹ اور 3 ویلیج سینٹر بنائے گئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا کہ اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو بڑا ریلیف ملے گا اور کاربن شیلٹرز کی تعمیر سے زلزلے کی صورت میں انسانی جانوں کے متاثر ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں مالی تعاون فراہم کرنے پراسلامک ریلیف فنڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کے مزید منصوبوں سے دیگر شہریوں کے زندگیوں کو قدرتی افات سے محفوظ بنانے کیلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپنا بھرپور کوشش کریگی۔

- Advertisement -

اسلامک ریلیف فنڈ کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر محمد عظیم اور انجنئیر محمد اصف نے منصوبے کی تکمیل کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامک ریلیف فنڈ کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ افت ذدہ علاقوں میں علاقہ مکینوں کی ریلیف میں اپنا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے متاثرین مدد کریں اور یہ منصوبہ اسی سوچ اور کاوش کی کڑی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں