اسلامک گیمز کی تیاری،قومی کھلاڑیو ں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

117

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے اسلامک گیمز کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیو ں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹینٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں ایونٹ کیلئے منتحب شدہ کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔