22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر...

اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔منگل کو او آئی سی نے اپنے بیان نے کہا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کے شہر ایودھیا میں شہید کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’’رام مندر‘‘ کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان کے مطابق او آئی سی وزراء خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گذشتہ اجلاسوں میں ظاہر کئے گئے او آئی سی کے موقف کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے جو پانچ صدیوں سے بالکل اسی جگہ پر قائم رہی۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں