اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

225
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے اتوار کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے اس دورے کا مقصد ایل او سی پر رہنے والے کشمیریوں کے دکھوں کا جائزہ لینا تھا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری کے متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان کی تکالیف سننے کے لیے ان سے بات چیت کی۔