اسلامی ممالک کی تنظیم کے رکن ممالک کا زرعی رقبہ دنیا بھر کے زرعی رقبہ کے 29 فیصد کے مساوی ہے

188
اسلامی تعاون تنظیم

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) اسلامی ممالک کی تنظیم ( او آئی سی) کے رکن ممالک کا زرعی رقبہ دنیا بھر کے زرعی رقبہ کے 29 فیصد کے مساوی ہے جبکہ زراعت کے شعبہ میں بین الاقوامی گی ڈی پی میں ان ممالک کا حصہ صرف 11 فیصد ہے۔ زراعت کے شعبہ کے بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق او آئی سی ممالک کی 53 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے اور یہ شرح دیگر ممالک کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے۔ جبکہ او آئی سی ممالک کی دیہی علاقوں میں مقیم 43 فیصد آبادی زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کی دیہات میں مقیم آبادی کا تناسب 49فیصد اور زراعت کے پیداواری شعبہ میں ان کا حصہ 38 فیصد ہے۔