17.8 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ترقی یافتہ ممالک کی اعلیٰ جامعات سے...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ترقی یافتہ ممالک کی اعلیٰ جامعات سے باہمی اشتراک خوش آئند امر ہے، وائس چانسلر

- Advertisement -

بہاول پو ر۔ 18 مارچ (اے پی پی):وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی اعلیٰ جامعات سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا تدریس و تحقیق میں باہمی اشتراک خوش آئند امر ہے، جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون اساتذہ اور محققین کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹالن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ایسٹونیا سے آئے ہوئے ماہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد بھی موجود تھے۔ ٹالن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ایسٹونیا سے پروفیسر ڈاکٹر انٹس کالسٹے اور پروفیسر ڈاکٹر تھامس ویمان موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین فیکلٹی ایکسچینج اور الیکٹریکل مشین ڈیزائن سے متعلقہ شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، ایسٹونیا اور دیگر چھ جامعات کے ساتھ الیکٹریکل انجینئرنگ کے شعبے میں قائم کنسورشیم میں شامل ہو کر اساتذہ اور محققین کے لیے ان ممالک میں تدریس و تحقیق کے مواقعے میسر ہوں گے۔ اس موقع پر فوکل پرسن انجینئر ڈاکٹربلال اسد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ اور دیگر افسران موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573945

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں