23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صاف توانائی کے عالمی دن کی مناسبت سے...

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صاف توانائی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار

- Advertisement -

بہاولپور۔ 29 جنوری (اے پی پی):اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام صاف توانائی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور ایس ڈی جیز کولابریشن سنٹر نے منعقد کیا جس کا مقصد پائیدار توانائی کے طریقوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی نے کی۔ صاف توانائی کا عالمی دن ہر سال 26 جنوری کو منایا جاتا ہے اوراقوام متحدہ کے کئی پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر صاف توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے تعلیمی اور سماجی پلیٹ فارمز پر آگاہی پھیلائیں گے۔ مقررین نے انفرادی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جیسے کہ توانائی کی کھپت کو کم کرنا، اور پائیدار طرز زندگی کو اپنانا جبکہ انفراسٹرکچر میں نظامی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ سیاسیات،پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بن نعیم چیئرمین انفارمیشن مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر عابد رشید گل چیئرمین شعبہ اکنامکس،ڈاکٹر ملک عدنان چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز، ڈاکٹر فاروق احمد چیئرمین شعبہ بشریات، پروفیسر ثمر فہد، پروفیسر احمد بلال اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553405

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں