- Advertisement -
کراچی۔ 11 اپریل (اے پی پی):تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی،ہائوس روبری اور گٹکا ماوافروشی میں ملوث4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 8کلو گٹکا ماوا ،ایک نقلی پسٹل،5موبائل فونزاورنقدی برآمدکرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان میں اسلم عرف چنو ولد نصیرالدین ، شہباز ولد اقبال،عبدالمنان عرف منو ولد حاجی عبدالرحمن اورمحمد فرازعرف پچی ولد محمد اسلم شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے 11اور گلشن ضیا ء سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580884
- Advertisement -