اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 615ملین روپے مختص کر دیئے ہیں ۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری سکیموں میں سارک عمارت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام کے لئے 128ملین روپے ، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور منصوبے کے لئے 250ملین روپے ، سول سروسز اکیڈمی لاہور میں تربیتی امور کو موثر بنانے کے لئے منصوبے کے لئے 100ملین روپے ،این سی آر ڈی کمپلیکس چک شہزاد کی اپ گریڈیشن کے لئے 30ملین روپے
این آئی ایم پشاور میں آڈیٹوریم کی تعمیر کے لئے 50ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کی نئی سکیموں میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں اوور ہیڈ ٹینک کی تعمیر کے لئے 3ملین روپے ، پی اے آر ڈی میں بائونڈری وال تعمیر ، سیوریج سسٹم اور سولر پینل کی تنصیب کے لئے 10ملین روپے ، سٹاف ویلیفئر ورکنگ وویمن ہاسٹل کی ازسرنو تعمیر کے لئے 18ملین روپے ، وویمن آفیسرز کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کے لئے 26ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=475425